پنجاب بھر میں712ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق،596زخمی

پیر 20 اپریل 2015 17:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 712ٹریفک حادثات میں08افراد جاں بحق جبکہ 596 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ596افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں348ڈرائیورز ،22کم عمرڈرائیور،414مسافراور118پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ170ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت194ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد68حادثات میں85متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں40حادثات میں43متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل880متاثر ہونے والوں میں سے660مرد اور220خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں136افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور529فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور215زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر573موٹر سائیکلز95آٹو رکشے78موٹر کاریں45مسافربس18ٹرک، اور83دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :