کراچی، چینی صدرکا دورہ پاکستان کی ترقی کا باعث بن سکتا ہے،علامہ اورنگزیب فاروقی

پیر 20 اپریل 2015 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چینی صدرکا دورہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بن سکتا ہے بشرطیکہ حکمران ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر خلوص نیت کے ساتھ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کا عزم کرلیں جہاں چینی صدر کا دورہ پاکستان محب وطن پاکستانیوں کے لئے اطمینان کا باعث ہے وہیں پڑوسی ممالک ایران اور بھارت اس دورہ سے سخت نالاں ہوں گے دونوں ممالک پاکستان کو کبھی پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے پاکستان کو بھی اب دوست اور دشمن میں واضح فرق پیدا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے نجی اخبار کے نمائندے کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا ان کاکہنا تھاا ہل سنت والجماعت محب وطن پرامن جماعت ہے ہمیشہ پاکستان کے امن کے لئے کردارادا کیا پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے ہر وہ اقدام اٹھائیں گے جس سے پاکستان ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :