کراچی، رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث دو افراد شناخت

پیر 20 اپریل 2015 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) تین سال قبل رینجرز اہلکار کے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم کے دو کارکنان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے شناخت کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

نارتھ ناظم آباد کے سیکٹر انچارج ریحان اکرام اور کارکن ایاز کو بھی نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا جن پر 2012 میں رینجرز اہلکار کے قتل کا الزام ہے۔ دونوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی روبرو شناختی پریڈ کے دوران شناخت کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :