کراچی، ایم کیو ایم کے کامران پانڈا اور ماجد اشتہاری قرار

پیر 20 اپریل 2015 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے 2کارکنوں کامران عرف پانڈا اور محمد ماجد کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان کو مارچ 2006میں پے رول پر رہا کیا گیا تھا ۔ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا ۔ملزمان کے اب تک 13بار وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں ۔ملزمان کے خلاف مومن آباد اور اورنگی ٹاؤن کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :