توہین عدالت کیس میں عدالتی طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر سیکرٹری لیبر پنجاب کے وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 20 اپریل 2015 17:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں عدالتی طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر سیکرٹری لیبر پنجاب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے فاضل عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود نجی کمپنی میں کام کرنے والے ورکر کو اسکے واجبات نہیں دئیے جا رہے جبکہ سیکرٹری لیبر کی جانب سے عدالت میں جواب تک داخل کرایا جا رہا نہ ہی وہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

سیکرٹری لیبر عدالتی احکامات کو بھی خاطر میں نہیں لا رہے لہٰذاانکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔فاضل عدالت نے توہین عدالت کیس میں عدالتی طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر سیکرٹری لیبر پنجاب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :