عدالت سے غلط بیانی کرنے پر تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے ایس ایچ او کو توہین عدالت کانوٹس جاری

پیر 20 اپریل 2015 17:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت سے غلط بیانی کرنے پر تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے ایس ایچ او کو توہین عدالت کانوٹس جاری کر تے ہوئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی رو برو سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ انکے موکل نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تاہم عدالتی حکم کے باوجود ایس ایچ او نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے عدالت کو گمراہ کیا کہ مدعی کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایس ایچ او نے مدعی کا بیان قلمبند نہیں کیا تھا بلکہ اس نے مدعی کی درخواست پر کارروائی آگے بڑھائی۔فاضل عدالت نے غلط بیانی کرنے پر ایس ایچ او پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے ایس ایچ او کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ کو عدالتی فیصلے پر عمل کرنے اور ایس ایچ او کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :