(ن) لیگ پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں دوغلی سیاست کر رہی ہے،چوہدری پرویز الٰہی

ترقیاتی کاموں کا اعلان الیکشن کے قریب کرنا حکمرانوں کی پرانی عادت ہے،، سابق وزیر اعلی پنجاب کی وفد سے گفتگو

پیر 20 اپریل 2015 17:14

اوکاڑ ہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں اپنی دوغلی سیاست کر رہی ہے ۔موجودہ حکمرانوں کی یہ پرانی عادت ہے کہ جب بھی کوئی الیکشن سر پر ہوتا ہے یہ ترقیاتی کاموں کا اعلان کرتے ہیں ۔

کنٹونمنٹ کے الیکشن سے قبل حکمران وہاں کی عوام سے مکمل طور پر غافل تھے۔ان دوغلی پالیسیوں کی وجہ سے عوام اب انکو مسترد کردیں گے ۔ن خیالات کا اِظہار انہوں نے حق نواز سنگلہ ،شاہد بیگ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرچوہدری ذوالفقار پپن ،ملک فرازاعوان اور اجمل ضیاء چیمہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور غلط حکمت عملی کی بنا پر کسان اپنی محنت کا پھل حاصل نہیں کر رہا،اور کسان زراعت کونظرانداز کرنے کی وجہ سے یہ شعبہ زوال کا شکار ہوگیا ہے جب کہ ہمارے سابقہ دور حکومت میں کسان زراعت کی ترقی اولین ترجیحات تھی۔

جس کے لئے ہم نے 12ایکٹر تک زرعی ٹیکس کو معاف کیا اور اریگیشن پروگرام کے تحت ٹیل تک آبی پانی کی فراہمی کے لئے کمپیوآٹریذڈ موگہ جات کی تعمیر کو بھی ممکن بنایا تاکہ زرعی پانی کی چوری کی روک تھام ہوسکے،کسان زراعت کی ترقی کے لئے ہم نے اپنے دور2002سے لیکر2007تک دور دراز کے دیہات کو بڑے شہروں اور مندیوں تک رسائی کے لئے دہی سڑکیں تعمیر کروائی جس کا فائدہ براہ راست عوام کو ہوا۔

جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوا۔مگر موجودہ حکمرانوں کی تمام تر پالیسیاں ذاتی مفادات پر مرکوز ہیں ،چوہدری پرویزالٰہی نے مذید کہا کہ الیکشن 2013دھاندلی زدہ تھا اور ہماری جماعت نے سب سے پہلے اس کو پوائنٹ آؤٹ کیا تھا اب ہم ملک میں آئندہ شفاف الیکشن کے لئے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بنے ہیں تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ الیکشن میں کس سطح پر کس کس نے دھاندلی کی اور اس کے جلدازجلد نتائج آنے چاہئیں تاکہ عوام کو ان کا مینڈیٹ چوری کروانے والوں کا پتہ چل سکے۔