اسلام آباد : چینی صدر اور وزیر اعظم پاکستان نے 8 منصوبوں کی نقاب کشائی کر دی، 5 منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 17:10

اسلام آباد : چینی صدر اور وزیر اعظم پاکستان نے 8 منصوبوں کی نقاب کشائی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20 اپریل 2015ء) : اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چنگ پن نے 8 مل کر 8 منصوبوں کی نقاب کشائی کی جب کہ وزیر اعظم اور چینی صدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے 5 منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا جو کہ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے. اس موقع پر اربوں روپے کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے جا رہے ہیں. منصوبوں میں آپٹیکل فائبر، قائد اعظم شمسی توانائی کا منصوبہ شامل ہیں. چینی ادارے این ڈی آر سی کے صدر اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے معاہدوں پر دستخط کیے.

متعلقہ عنوان :