پاک چین کی دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے، چینی صدر
پیر 20 اپریل 2015 17:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل2015ء) .چین کے صدر شی چن پنگ نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے، پاک چین دوستی کا فروغ ہمارے مشترکہ مستقبل کا ایجنڈا ہےجبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے دونوں ملکوں کی دوستی کے رشتے مزید بڑھانے کے لئے عزم کااظہار کیا ہے۔چینی صدر شی چن پنگ دوطرفہ مذاکرات کیلئے وزیر آفس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی چن پنگ اور انکی اہلیہ کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں،چین کے عوام نے ہمیشہ ہمارا پر جوش استقبال کیا ہے،چین ہمارا بااعتماد اور بہترین دوست ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کہا کہ وہ دوستی کے رشتے کو مزید بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں۔(جاری ہے)
چینی صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے،پاک چین دوستی کا فروغ ہمارے مشترکہ مستقبل کا ایجنڈا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے دو طرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں،علاقائی اور عالمی امور پر ہمارا موقف یکساں ہے۔ معززمہمان نے کہا کہ انہوں نے رواں سال کے پہلے غیر ملکی دورے کیلئے پاکستان کا انتخاب کیا ہے۔چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین نے یمن سے ایک دوسرے کے شہریوں کو نکالنے میں مدد کی۔پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات میںوزیراعظم نوازشریف پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.