کراچی : نہاری کھانے والے بل بھی ادا کریں ، ایم کیو ایم میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما کنور نوید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 17:01

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20 اپریل 2015ء) : ایم کیو ایم رہنما کنور نوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایم کیوا یم میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں .

(جاری ہے)

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نہاری کھانے والے بل بھی ادا کیا کریں اب کی بار نہاری کھانے کے لیے ایڈوانس پیسے دینا ہوں گے. ان کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل کی ٹیکس چوری سے متعلق اخبارات میں لکھا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں کوئی بھی نو گو ایریا نہیں ہے اس کے علاوہ انہوں نے این اے 246 میں ایم کیوا یم کی جیت سے متعلق بھی کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ سے کراچی کی امین جماعت ہے. این اے 246 میں ایم کیوا یم ہی کامیاب ہو گی.

متعلقہ عنوان :