ڈیرہ اسما عیل خان ،مطلوب اشتہاری ملزمان کوپناہ دینے پرتین افرادگرفتار

پیر 20 اپریل 2015 16:56

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) تھا نہ گومل یونیورسٹی اورپروآپولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کوپناہ دینے پرکلاچی والااورجال والامیں کارروائی کرکے تین افرادکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروآپولیس نے چھ مارچ2012ء کے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم نذیراحمدکوپناہ دینے پراسکے والدحسین بخش کوگرفتارکرکے اسکے خلاف 216PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

دوسرے واقعہ میں بھی پروآپولیس نے19ستمبر1999ء کے قتل کیس کے اشتہاری ملزم فیاض کوپناہ دینے پراسکے والدخدابخش کوگرفتارکرکے اسکے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔گومل یونیورسٹی پولیس نے یکم اگست 2014ء کے قتل کیس کے اشتہاری ملزم ظفرسکنہ جھوک تریلی کوپناہ دینے پرمختیاراحمدتریلی کوگرفتارکرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔