کراچی : محفوظ یار خان نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 16:48

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20 اپریل 2015ء) : کراچی میں محفوظ یار خان اور کنور نوید نے مشترکہ پریس کانفرنس کی. پریس کانفرنس کے دوران محفوظ یار خان نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا.

(جاری ہے)

محفوظ یار خان کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں اور ایم کیو ایم کی پوری حمایت کے لیے این اے 246 کے ضمنی انتخاب سے بھی دستبردار ہو رہا ہوں. ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے میرا نعرہ ہمیشہ ہی سے یہی رہا ہے کہ کراچی محفوظ ہو. محفوظ یار خان کا کہنا تھا کہ کراچی کو پر امن بنانے میں ایم کیوا یم اور الطاف حسین کا بہت بڑا ہاتھ ہے . الطاف حسین نے کراچی سے خونریزی کو ختم کیا ہے.

متعلقہ عنوان :