کراچی : این اے 246 ضمنی انتخاب؛ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 16:32

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) : کراچی کے حلقہ این اے 246 کے انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت کر دی ہے. جبکہ اس کے علاوہ پریذائیڈنگ آفیسرز کو بھی ہدایات کی گئی ہیں کہ پولنگ سے 24 گھنٹے قبل پولنگ اسٹیشنز پہنچ جائیں.