پشاور میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع

پیر 20 اپریل 2015 16:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پشاور میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گیا ‘ امیدواروں کو چھ مئی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پشاور میں دس ہزار 889 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ 36 ریٹرننگ افسر کاغذات کی جانچ پڑتال کر ینگے امیدواروں سے انٹرویو بھی لیا جا گیا کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اپیلوں کا سلسلہ 26سے 28اپریل تک جاری رہیگا امیدواروں کو انتخابی نشانات 6مئی کو الاٹ کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :