پاکستان اور روس نے ایل این جی پائپ لائن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا

پیر 20 اپریل 2015 16:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان اور روس نے ایل این جی پائپ لائن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ روس پاکستان کو کراچی سے لاہور تک پائپ لائن بچھانے کیلئے دو ارب ڈالر فراہم کرے گا،وفاقی وزیر پیڑولیم شاہد خاقان عباسی کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ایل این جی پائپ لائن بچھانے کے حوالے سے حتمی بات چیت مکمل ہوگئی ‘معاہدے پر دستخط آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے، پاکستان روسی فرم کے ساتھ دو ارب ڈالر کے کمرشل معاہدے پر دستخط کریگا جس کے تحت کراچی سے لاہور تک گیارہ سو کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی جائیگی روس ایل این جی کی برآمد دوہزار سولہ میں شروع کرے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایل این جی پائپ لائن کی صلاحیت تین سو بیس ملین کیوبک فیٹ یومیہ جبکہ چاروں صوبوں میں طلب تین ہزار ملین کیوبک فیٹ یومیہ ہے، ایسی صورتحال میں مزید گیس پائپ لائن بچھانے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :