چینی صدر کا دورے سے پاکستان کا معاشی نقشہ یکسر تبدیل ہو جائے گا، خواجہ آصف

پیر 20 اپریل 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورے سے پاکستان کا معاشی نقشہ یکسر تبدیل ہو جائے گا اور معاہدوں کی بدولت اب ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے جلد ہی قوم کی جان چھوٹ جائے گی ۔ اقتصادی راہداری منصوبہ چین ، پاکستان ، افغانستان اور خطے کے جوڑنے کا سبب بنے گا اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں ترقی کی نئی راہ متعین ہو گی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے سے چین کو گرم پانیوں تک رسائی حاصل ہو گی جس سے چین کم وقت اور سستے داموں میں اپنی درآمد و برآمدات کر سکے گا ۔ مزید کہا کہ چینی صدر کے دورے سے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ عملی روپ دھارنے والا اقتصادی پیکج بھی چین کی پالیسی کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نئی تاریخ رقم کر نے جا رہے ہیں اور دونوں ممالک نے ایک اور سنگ میل طے کر لیا ہے ۔ معاہدوں اور دستاویزات کا تبادلہ چینی صدر کی موجودگی میں ہو گا جو 45 ارب ڈالر کی ایک خطیر رقم کے معاہدے ہیں جن میں توانائی کے مختلف منصوبوں سمیت اکانمیک کاریڈور کا منصوبہ اور دیگر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :