الطاف حسین نے این اے 246 کراچی ضمنی الیکشن میں ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز پر پہنچانے کے لئے رابطہ کمیٹی کو ہدایت نامہ جاری کر دیا

پیر 20 اپریل 2015 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے این اے 246 کراچی ضمنی الیکشن میں ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز پر پہنچانے کے لئے رابطہ کمیٹی کو ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی طرف جاری ہدایت نامے کے مطا بق الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان اور مخیر حضرات سے درخواست کی ہے کہ گھر میں موجود فالتو وہیل چیئرز متحدہ کے مرکز نائن زیرو جمع کرا دیں تاکہ معذور ووٹرز کو گھر سے باآسانی پولنگ سٹیشنز تک پہنچایا جا سکے اس کے علاوہ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ووٹر کی حاضری یقینی بنانے کے لئے ووٹرز کو گاڑیوں کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کے دن استعمال ہونے والی گاڑیوں کی نائن زیرو پر رجسٹریشن کریں ۔