خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 650 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

پیر 20 اپریل 2015 16:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کرتے ہوئے 650 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان کے پی کے پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور2 کلو گرام بارودی مواد بر آمد کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں 34 افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :