این اے 246 میں ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل

پیر 20 اپریل 2015 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فوج کی نگرانی میں 4لاکھ بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے، بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو بھجواء دیئے گئے ہیں، بیلٹ پیپرز 22اپریل کو پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کئے جائیں گے۔ این اے 246کے ضمنی الیکشن کیلئے 213پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔