این اے 246کے ضمنی انتخابات، شہر بھر میں 3روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

پیر 20 اپریل 2015 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)کراچی میں حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات کے موقع پر شہر بھر میں 3روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی کا اطلاق پیر اور منگل کی درمیانی شب رات 12بجے سے 24اپریل رات 12بجے تک ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پولیس کی جانب سے ضمنی الیکشن کے موقع پر شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی گئی تھی، جس پر محکمہ داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر تین روز کیلئے پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق 21اپریل سے 24اپریل تک ہو گا۔