این اے 246میں ضمنی انتخابات ، 2آزاد امیدوار پرویز علی اور حسن پرویز دستبردار

پیر 20 اپریل 2015 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) کراچی کے حلقہ این اے 246میں ضمنی انتخابات کیلئے 2آزاد امیدوار پرویز علی اور حسن پرویز دستبردار ہو گئے، 23اپریل کو ضمنی الیکشن میں 12امیدوار مد مقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو حلقہ این اے 246میں ضمنی انتخابات کیلئے 2آزاد امیدوار پرویز علی اور حسن پرویز دستبردار ہو گئے، این اے 246میں اب12امیدواروں میں مقابلہ ہو گا، امیدواروں نے تحریری طور پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔