پاکستان آنیوالے سیکھ یاتری لاہور سے بھارت واپس روانہ

پیر 20 اپریل 2015 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) بھارت سے پاکستان آنیوالے سیکھ یاتری لاہور سے بھارت واپس روانہ جبکہ سکھ یاتریوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے لئے اتنی ہی مقدس ہے جیسے مسلمانوں کے لئے مک المکرمہ اور مدینہ منورہ ہے۔ پیر کو چےئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بیساکھی میلہ منانے کی غرض سے آئے سکھ یاتریوں کو لاہور سے الوداع کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو پیار محبت ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا، ہم اپنے بچوں کے لئے بہت سوغاتیں لے کر بھارت جا رہے ہیں۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے لئے اتنی ہی مقدس ہے جیسے مسلمانوں کے لئے مک المکرمہ اور مدینہ منورہ ہے۔واضح رہے کہ ہر سال سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :