لاہور : اقبال ٹاون میں استاد کے اکسانے پر طالبعلم نے خود کو آگ لگا لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 15:49

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) : لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں موجود ایک سکول ٹیچر کے اکسانے پر طلابعلم نے خود کو آگ لگا لی. تفصیلات کے مطابق بچے کے والدین نے بتایا کہ بچہ بہت جذباتی ہے اور اسے غصہ بھی جلدی آ جاتا ہے . جب ٹیچر نے اسے ڈانٹا تو اس نے کمپیوٹر توڑنے کی دھمکی دی جس پر ٹیچر نے اسے خود کو آگ لگانے پر اکسایا.

(جاری ہے)

جذبات میں آ کر بچہ باہر جا کر پٹرول لے آیا اور اپنے اوپر چھڑک لیا.

آگ لگانے کے لیے لائٹر جلایا مگر نہ جلا جس پر سکول ٹیچر نے خود لائٹر پکڑ کر جلانے کی کوشش کی جس پر آگ نے بچے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا جب کہ بچے کو آگ لگانے پر اکسانے والا سکول ٹیچر فرار ہو گیا ہے تاہم بچے کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :