بنارس یاترا نےدیپیکا کو روحانی طور پر پر سکون کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 15:41

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء): بھارتی فلمسٹار دیپیکا پاڈو کون کا کہنا ہے کہ تاریخی شہر بنارس سے متعلق انہیں ہمیشہ آگہی رہی ہے کیونکہ وہ اس شہر میں پہلے بھی جااتی رہی ہیں تاہم اس بار بنارس کے دورے نے مجھے روحانی سکون دیا ہے. بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی فلمسٹار کا کہنا تھا کہ شوجیت سرکار کی آنے والی فلم 'پیکو' کی شوٹنگ کے لیے دو ہفتے بنارس قیام کیا.

اور اپنے قیام کے دوران وہاں کے مقامی کھانوں کا لطف اٹھایا جبکہ بنارس کے بازاروں سے اپنے دوستوں کے لیے تحائف بھی خریدے. موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دیپیکا بنارس میں قیام کے دوران وہاں موجود مشہور مندروں اور گھاٹوں پر بھی گئیں.

(جاری ہے)

دیپیکا نے اپنے اس سفر کو روحانی سفر سے تعبیر کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ میں ان جگہوں پر پلے مرتبہ آئی ہوں اور یہاں آ کر مجھے بہت سکون ملا ہے.

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے گھومنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا. انہوں نے بتایا کہ ایک دن ہم لوکیشن تبدیل کرنے والے تھے، ہمارے گروپ نے ہمیں کار میں ہی رہنے کی تلقین کی لیکن چونکہ ہمیں سڑکوں پر چہل قدمی کا موقع کم ملتا ہے لہٰذا میں اور عرفان کار سے نکل کر سڑک پر چہل قدمی کرنے لگے ، اگرچہ چہل قدمی مختص تھی مگر یاد گار بن گئی. اور پھر سڑک کنارے دکان پر پیڑ کے نیچے بیٹھ کر چائے بھی پی. واضح رہے کہ اس فلم میں دیپیکا کے ساتھ عرفان خان اور امیتابھ بچن بھی کام کر رہے ہیں جبکہ فلم مئی میں ریلیز ہونے والی ہے.