حیدرآباد،ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹ گیا

پٹڑی کا ڈیڑھ فٹ کے قریب حصہ اڑ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 20 اپریل 2015 14:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) حیدرآباد میں حسین آباد کے قریب ریلوے ٹریک پرشرپسندوں کی طرف سے نصب دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پٹڑی کا ڈیڑھ فٹ کے قریب حصہ اڑ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب کراچی سے حیدرآباد آنے والے ریلوے ٹریک پر شرپسندوں کی طرف سے نصب دھماکہ خیز مواد اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پٹڑی کا ڈیڑھ فٹ کے قریب حصہ اڑ گیا ، اطلاع ملنے پر ریلوے حکام رینجرز اور متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ سیکورٹی نافذ کرنے والے ادارں نے جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن بھی کیا، ٹریک پر دھماکے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک معطل ہو گیا اور ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک لیا گیا، بم دسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے بم کے ٹکڑے اور دیگر شواہد اکٹھے کئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 500 گرام کے قریب دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد ریلویلائن پرنصب کیاگیا تھا۔

اسٹیشن ماسٹر شمس الدین کے مطابق ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے بعد متاثرہ حصے کا مرمتی کام مکمل کر کے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :