چینی کمپنیوں کیساتھ بیس ارب ڈالر مالیت سے زائد معاہدوں پر دستخط کر دیئے آئی ایم ایف ‘ ورلڈ بینک پر انحصار ختم ہو گا ‘خواجہ آصف

پیر 20 اپریل 2015 14:53

چینی کمپنیوں کیساتھ بیس ارب ڈالر مالیت سے زائد معاہدوں پر دستخط کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ بیس ارب ڈالر مالیت سے زائد معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں آئی ایم ایف ‘ ورلڈ بینک پر انحصار ختم ہو گا ‘ تین سال میں 8ہزار 300میگا واٹ بجلی سسٹم میں آئیگی ‘ ملک سے اندھیرے دور ہو جائینگے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پاک چین دوستی اوردیویلپمنٹ کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں توانائی کے شعبے میں مشکلات دور کر نے حوالے سے بھی تاریخ رقم ہو جائیگی انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ کئے گئے معاہدے 20ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہیں توانائی جنریشن کے منصوبوں میں کوئلے ‘ تھر ‘سولر ‘ ہوا سے بجلی پیدا کر نے کے چار اور ہائیڈل کے دو بڑے منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہاکہ ساہیوال اور پورٹ قاسم میں کوئلے کے دومنصوبوں کے علاوہ قائد اعظم سولر پاور پراجیکٹ بھی شامل ہیں انہوں نے کہاکہ ٹرانسمیشن کے دو منصوبے جن میں ایک مٹیاری سے فیصل آباد اور دوسری مٹیاری سے لاہور شامل ہیں اس سے ٹرانسمشن کی کمی پوری کرینگے اور ٹرانسمشن لائنز کے منصوبے تین سال میں مکمل ہونگے انہوں نے کہاکہ ہم نے ملک سے اندھیرے دور کر نے کا وعدہ کیا تھا یہ اس حوالے سے بہت بڑا قدم ہے وہ وعدہ ایفا کر نے کاعمل آج شروع ہوگیا ہے وزیر پانی وبجلی نے کہاکہ تین سال میں آٹھ ہزار تین سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں آئیگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف ‘ ورلڈ بینک اور دوسروں پر انحصار ختم ہوگا انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ اقتصادی ترقی میں گیم چینجز ہوگا انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین توانائی ،ترقی کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کررہے ہیں 68 سال کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی-

متعلقہ عنوان :