چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے لئے آبدوزوں سمیت نئے دفاعی منصوبوں پر

پیر 20 اپریل 2015 14:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے لئے آبدوزوں سمیت نئے دفاعی منصوبوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔چین ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا۔ دونوں ممالک کے درمیان مثالی دفاعی تعاون بھی موجود ہے۔ چین کے تعاون سے جے ایف 17 تھنڈر اور تربیتی طیارے قراقرم 8 بنانے کی بدولت پاکستان لڑاکا طیارے بنانے والے ممالک کی صف میں شامل ہوا۔

(جاری ہے)

سرحدوں کی نگرانی کیلئے چین سے حاصل کردہ اواکس طیارے بھی پاک فضائیہ میں شامل ہیں۔چین نے 4 جدید ترین فریگیٹ ایف 22 پی بھی پاک بحریہ کو فراہم کئے۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 8 آبدوزوں کی خریداری کا معاہدہ بھی متوقع ہے۔ پاک چین افواج کی سالانہ تربیتی مشقیں اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں الخالد ٹینک سمیت کئی اہم ہتھیاروں کی تیاری بھی دفاعی تعاون کا حصہ ہیں۔چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر دفاع پاکستان کے لیے متعدد اہم منصوبوں پر پیشرفت کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :