حب میں فرنٹیئر کور ( ایف سی ) بلوچستان کی کامیاب کارروائی ،تربت میں 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث 9 دہشت گرد گرفتار

پیر 20 اپریل 2015 14:42

تربت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) بلوچستان کے علاقے حب میں فرنٹیئر کور ( ایف سی ) بلوچستان نے کامیاب کارروائی کر کے تربت میں 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارودی مواد اور خودکش جیکٹیں برآمد ہوئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے پیر اور اتوار کی درمیانی رات ایف سی نے خفیہ اطلاعات پر حب کے نواحی علاقے میں ایک گھر پر اس وقت چھاپہ مارا جب دہشت گردوں کا اجلاس جاری تھا ۔

(جاری ہے)

اور وہاں موجود تمام دہشت گردوں کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد تربت میں 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے ۔ تمام دہشت گردوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب وہ ایک اہم اجلاس میں موجود تھے اور مزید وارداتوں کی منصوبہ بندی بنارہے تھے ۔ حراست میں لئے گئے تمام افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حراست میں لئے گئے تمام دہشت گردوں کا تعلق مقامی شدت پسند تنظیم سے ہے اور ان کا سربراہ اللہ نذر ہے ۔