کراچی ‘ تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور گھر اجاڑ دیا

پیر 20 اپریل 2015 14:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔تیز رفتار ڈمپر ہائی روف پر چڑھ دوڑا، حادثے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے،تیز رفتار ڈمپر نے پھر کئی جانیں لے لیں ۔

(جاری ہے)

کراچی میں ہوا خونی حادثہ،ہائی روف میں گیارہ افراد سوار تھے،جو شاہ نورانی سے واپس کراچی آرہے تھے،کہ مواچھ موڑ سوات کالونی کے قریب تیز رفتار ڈمپر ہائی روف پر چڑھ گیا،حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کئی افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثہ کا شکار افراد کلفٹن شاہ رسول کالونی کھوکھر محلہ کے رہائشی ہیں۔جاں بحق افراد میں پانچ خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے،دو بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہیں ،ہلاک اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :