کراچی ‘بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق ‘ چار زخمی

پیر 20 اپریل 2015 14:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق حادثہ بلدیہ ٹاوٴن کی سوات کالونی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافرویگن ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 2 بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں ‘مرنے والوں کی شناخت شاہجہاں، اسلم، عباس اور سائرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ویگن میں سوار تمام افراد پکنک سے واپس آرہے تھے جو سوات کالونی میں حادثے کا شکار ہوئے جب کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :