آئی ایم ایف دبئی میں یکم تا نو مئی کو پاکستان کیلئے اپنے پروگرام کے ساتویں جائزہ اجلاس منعقد کریگا

پیر 20 اپریل 2015 14:37

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) آئی ایم ایف دبئی میں یکم تا نو مئی کو پاکستان کیلئے اپنے پروگرام کے ساتویں جائزہ اجلاس منعقد کریگا ۔ امریکہ کے دورہ کے اختتام پر ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ آئی ایم ایف دبئی میں یکم تا نو مئی کو پاکستان کے لیے اپنے پروگرام کے ساتویں جائزہ اجلاس منعقد کرے گا، اور انہیں یقین ہے کہ اس کا مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17.67 ارب ڈالرز سے بڑھ گئے تھے اور اس سال کے آخر میں ان میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ملکی اصلاحات کی چھ سطحوں کی ”بے مثال تکمیل“ سے بین الاقوامی سرمایہ کار اداروں کے پاکستانی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کے صدر ژی چن پنگ کے پاکستان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :