الیکشن کمیشن نے این اے 246کے ضمنی الیکشن کو مانیٹر کرنے کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا

پیر 20 اپریل 2015 14:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے این اے 246کے ضمنی الیکشن کو مانیٹر کرنے کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا۔ پیر کو الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن مسعود ملک کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ووٹرز ٹیلیفون پر کنٹرول روم میں شکایات درج کرا سکتے ہیں، ووٹرز ان فون نمبرز 051-9206739اور 051-9204540پر رابطہ کر کے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹرول روم نتائج مکمل ہونے تک کھلا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :