سپریم کورٹ میں ممتاز قادری پر اسلام آبادہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت نے اپنی اپیل ترمیم کیلئے واپس لے لی

سماعت 14مئی تک ملتوی‘ممتاز قادری کے وکیل جسٹس(ر) خواجہ شریف دلائل دیں گے

پیر 20 اپریل 2015 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ میں حکومت کی طرف سے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری کے حوالے سے اسلا م آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل ترمیم کیلئے واپس لے لی ‘ عدالت عظمیٰ نے سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس دوست محمد اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

تو ممتاز قادری کے وکیل لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ( ر ) خواجہ محمد شریف عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دینا چاہے کہ اس موقع پر حکومت کی طرف سے اسلام آباد کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل مزید ترمیم کیلئے واپس لینے کی عدالت عظمیٰ سے درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔ 14 مئی کو خواجہ شریف دلائل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :