چینی صدر کا دورہ پاکستان کا معاشی نقشہ تبدیل کر دے گا،دورے کے پورے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے،چینی کمپنیوں کے ساتھ 20ارب ڈالر مالیت سے زائد کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے، معاہدوں سے 8ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی حاصل ہو گی، چینی صدر کی موجودگی میں معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ ہو گا‘ وزیر دفاع خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو

پیر 20 اپریل 2015 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ 20ارب ڈالر مالیت سے زائد کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے، معاہدوں سے 8ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی حاصل ہو گی، چینی صدر کی موجودگی میں معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ ہو گا، چینی صدر کا دورہ پاکستان کا معاشی نقشہ تبدیل کر دے گا،دورے کے پورے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اندھیرے دور کرنے کے وعدے پورے کرنے کا وقت آ گیا ، اقتصادی راہداری منصوبہ اقتصادی ترقی میں گیم چینجر ہو گا، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دوسروں پر انحصار ختم ہو جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آج پاک چین دوستی میں ایک اور سنگ میل طے کر رہے ہیں، 68سال کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، توانائی و ترقی کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، عملی روپ دھارنے والا اقتصادی پیکج چین کی پالیسی کا عکاس ہے، چین کے صدر کا دورہ پاکستان کا معاشی نقشہ تبدیل کر دے گا، دورے کے پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، چین، پاکستان، افغانستان اور خطے کو جوڑنے کا سبب بنے گا، منصوبے سے چین کو گرم پانیوں تک رسائی حاصل ہو گی۔(اح)