پاک چین شراکت داری کے 28ارب کے منصوبوں پر کام مکمل ہو چکا ہے، توانائی کے شعبے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، پوری دنیا کی نظریں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری پر لگی ہوئی ہیں، سب سے زیادہ توجہ توانائی کے شعبے میں دی گئی ہے، چین کے ساتھ ہونے والے منصوبوں پر عملدرآمد پانچ سال میں مکمل ہو گا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 20 اپریل 2015 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین شراکت داری کے 28ارب کے منصوبوں پر کام مکمل ہو چکا ہے، توانائی کے شعبے و ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، پوری دنیا کی نظریں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری پر لگی ہوئی ہیں، سب سے زیادہ توجہ توانائی کے شعبے میں دی گئی ہے، چین کے ساتھ ہونے والے منصوبوں پر عملدرآمد پانچ سال میں مکمل ہو گا۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دن پاکستانی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، پوری دنیا کی نظریں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری پ لگی ہوئی ہیں، چین کے تعاون سے شروع ہونے والے منصوبے 45 ارب ڈالر کے ہیں جو5سال میں مکمل ہوں گے، پاک چین اقتصادی راہداری تمام صوبوں کا منصوبہ ہے، اقصادی راہداری کے روٹ تبدیل کئے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین شراکت داری کے 28 ارب کے منصوبوں پر کام مکمل ہو چکا ہے، کچھ منصوبوں پر تحفظات ہیں جنہیں دور کیا جائے گا، سب سے زیادہ توجہ تونائی کے شعبے میں دی گئی ہے، توانائی کے شعبے میں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔