کراچی : این اے 246 ضمنی انتخاب ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے شہریوں سے اپیل کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 14:09

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) : کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین نے شہریوں سے اپیل کی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ شہری 23 اپریل کی صبح اپنی گاڑیاں نائن زیرو پہنچ کر رجسٹر کر والیں جس کے لیے شہری نائن زیرو پر صبح 6 سے 8 بجے کے درمیان آ کر اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ معذور افراد کو وہیل چئیر ز پر پولنگ اسٹیشنز لایا جائے ، اس سے متعلق الطاف حسین نے ہدایت کی کہ ایکسٹرا وہیل چئیر نائن زیرو لا کر رجسٹرڈ کروائی جائیں. الطاف حسین کا کہنا تھا کہ یہ کار خیر ہے اس میں جو افراد بھی حصہ ڈالیں گے ان کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے اجر دیا جائے گا.