اسلام آباد: چینی صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، اراکین پارلیمنٹ و اسمبلی ، اسپیکر قومی اسمبلی اور اسٹاف کو ہدایت نامہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 14:01

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) : چینی صدر شی چنگ پن آئندہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے اراکین، اسپیکر قومی اسمبلی اور اسٹاف کو ہدایت نامہ جاری کرر دیا گیا ہے جس کے مطابق اراکین سینیٹ و اسمبلی کو صبح 7 بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایات سی گئی ہیں .

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ساڑھے 7 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کا دروازے بند کر دیے جائیں گے.

اراکین کو لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس لانے کے لیے شٹل سروس چلائی جائے گی، دیگر ملازمین اور اراکین کو بھی گھروں سے لانے کے لیے ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی. صبح 8 بجے تمام پارلیمنٹ و اسمبلی اراکین کو ناشتہ دیا جائے گا. اس موقع پر پاریمنٹ سٹاف کے خصوصی ملازمین کو ہی ڈیوٹی پر بلایا جائے گا جبکہ دیگر ملازمین کو چھٹی دی جائے گی.