پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،چینی صدر کے خطاب کا وزیراعظم قائد حزب اختلا ب سمیت خیرمقدم کریں گے

پیر 20 اپریل 2015 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چین کے صدر کے خطاب کے بعد قائد ایوان نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ مختصر خطاب میں چین کے صدر کو خوش آمدید کہیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے پایا ہے کہ چین کے صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد حکومت کی طرف سے قائد ایوان وزیراعظم نواز شریف چینی صدر کا خیر مقدم کرنے کیلئے خطاب کریں گے جبکہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ساری اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے چینی صدر کو خوش آمدید کہیں گے، جس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :