چینی صدر کی پاکستان آمد، اسلام آبادمیں مختلف بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

پیر 20 اپریل 2015 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چین کے صدر کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد آنے اور جانے والی مختلف بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کو تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایئرپورٹ حکام کے مطابق لندن جانے والی پرواز 785 نے صبح 10بج کر 45منٹ پر روانہ ہونا تھا وہ ایک بج کر 45منٹ پر روانہ ہوئی۔ دبئی جانے والی پرواز 211 کو 12بج کر 40منٹ پرروانہ ہونا تھا نے تاخیر کی وجہ سے ایک بج کر چالیس منٹ پر پروانہ ہوئی جبکہ ریاض جانے والی پرواز پی کے 725 کو دوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر روانہ ہونا تھا وہ بھی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :