لاہور،آٹے کی پیٹی میں چھپنے والا 7 سالہ بچہ دم گھٹنے سے ہلاک

پیر 20 اپریل 2015 13:42

لاہور،آٹے کی پیٹی میں چھپنے والا 7 سالہ بچہ دم گھٹنے سے ہلاک

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) شیراکوٹ کے علاقہ میں 7 سالہ بچہ کھیل کے دوران آٹے کی پیٹی میں چھپ جانے سے دم گھٹ کر ہلاک ہو گیا, ورثاء نعش کو تدفین کیلئے آبائی گاؤں لے کر روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ بس اڈا کے قریب رہائش پذیر شوکت کا 7سالہ بیٹا کاشف عرف لڈو اپنے گھر میں دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اس دوران وہ آٹے کی پیٹی میں چھپ گیا لیکن اندھیر ا ہونے پر گھر والوں نے تلاش شروع کردی ، مساجد میں اعلانات کروائے گئے اور محلے میں مختلف لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

شام کا وقت ہوجانے پر اہلخانہ نے کھانے کا انتظام شروع کردیا اور آٹے کی پیٹی کو کھولا گیا تو اندر لڈو مردہ حالت میں پڑا تھا۔ذرائع کاکہناہے کہ بچہ دوستوں سے چھپنے کیلئے پیٹی میں داخل ہوا لیکن اوپر سے ڈھکن گر گیا جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے وہیں انتقال کرگیا۔

متعلقہ عنوان :