چینی صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب‘ ارکان پارلیمنٹ کیلئے خصوصی شٹل سروس چلا ئی جائے گی

پیر 20 اپریل 2015 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس لانے کے لئے خصوصی شٹل سروس چلائی جائیگی سکیورٹی حکام کی ہدایت پر شٹل سروس چلائی جائیگی سکیورٹی کے تقاضوں کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے 8بج کر 30منٹ پر بند کردیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس لئے مہمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 8بج کر 15 منٹ تک پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ جائیں جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے غیر متعلقہ ملازمین کو چھٹی دیدی جائیگی۔ چینی صدر پارلیمنٹ ہاؤس میں سولر انرجی منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے ۔سولر انرجی کے منصوبے پر تمام فنڈز چین نے ادا کئے ہیں۔ سولر انرجی کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس میں بجلی فراہم کی جائیگی۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :