انسپکٹر جنرل آف پولیس نے سی ڈی اے کی جانب سے آئی جی آفس خالی کرانے کے نوٹس پر حکمت عملی تیار کرلی

پیر 20 اپریل 2015 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) انسپکٹر جنرل آف پولیس طاہر عالم خان نے سی ڈی اے کی جانب سے آئی جی آفس خالی کرانے کے نوٹس پر حکمت عملی تیار کرلی ،آئی جی آفس خالی کرانے کے لیے آنے والی ٹیم کی دھلائی سمیت ایف آئی آر دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء کو ذرائع نے بتایا کہ سی ڈی اے کی جانب سے آئی جی آفس خالی کرانے کے نوٹس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جائے گاچونکہ سی ڈی اے کی جانب سے اس مد میں بھیجے گئے نوٹس میں 15دن کی مہلت دیتے ہوئے گھر خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کے نوٹس میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ رہائشی گھر کا کمرشل استعمال سی ڈی اے قانون 2005کے سیکشن 49-c کے تحت غیر قانونی ہے جس پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رابطہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 2037عمارتوں کا غیر قانونی کمرشل استعمال جاری ہے جس کے تحت آئی جی اسلام آباد آفس کو نوٹس بھیجا گیا ہے ۔

آئی جی اسلام آباد پولیس آفس ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی انفوسمنٹ ٹیم کے آئی جی آفس خالی کرانے کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے جس کے تحت متعلقہ ٹیم کی دھلائی سمیت قانونی مار کے لیے ایف آئی آر بھی درج کی جاسکتی ہے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء کے رابطہ کرنے پر آئی جی کے ترجمان کا کہناتھا کہ اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا دیکھ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :