چینی صدر شی چن پنگ چینی سیاست کی ایک مضبوط اور اہم شخصیت، ان کا دورہ سیاست 4 دہائیوں پر محیط

پیر 20 اپریل 2015 13:25

چینی صدر شی چن پنگ چینی سیاست کی ایک مضبوط اور اہم شخصیت، ان کا دورہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)چینی صدر شی چن پنگ چینی سیاست کی ایک مضبوط اور اہم شخصیت ہیں اور ان کا دور ہ سیاست 4 دہائیوں پر محیط ہے ،انہوں نے ملک اور پارٹی کے اہم ترین عہدوں پر ذمہ داری نبھائی ہیں،چینی صدر شی چن پنگ نے سیاست کا عملی آغاز 1974 میں کمیونسٹ پارٹی سے کیا اور پارٹی میں شمولیت کے بعد انہوں نے چینی سیاست میں کلیدی کردار ادا کیا۔

2008 ء میں چین کے نائب صدر منتخب ہوئے اس کے علاوہ نومبر2012 ء میں کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے اور اس کے بعد 2013 ء میں چین کے صدر منتخب ہوئے ،صدر منتخب ہونے کے بعد پہلے بھی چینی صدر شی چن پنگ کمیونسٹ کے مرکزی کمیشن کے چیئرمین بھی مقرر رہے ہیں،چینی صدر شی چن پنگ نے صدر منتخب ہونے کے بعد چین کی معیشت کو مزید سنبھالا دیا اور انہوں نے معیشت کی مضبوطی کیلئے ایک سال کے دوران چار مختلف براعظموں کے دورے کئے ہیں جن میں18 ممالک شامل ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چینی صدر شی چن پنگ چین کی معیشت کی جڑیں دنیا بھر میں پھیلا کر چین کو دنیا کا بہترین ملک بنا سکیں اور2021 ء تک چین کو دینا کا سب بڑا معاشی مرکز بنانے کیلئے ٹارگٹ بنا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

چینی صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں ہیں اس دورے کے دوران پاکستان میں اربوں ڈالر کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور پاکستان میں بجلی منصوبوں ،تجارت ،انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔