Live Updates

وزیر اعظم نے چینی صدر کی اہلیہ خاتون اول کی مہمان داری کی ذمہ داری اپنی صاحبزادی مریم نواز کو دے دی

پیر 20 اپریل 2015 13:23

وزیر اعظم نے چینی صدر کی اہلیہ خاتون اول کی مہمان داری کی ذمہ داری اپنی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے چینی صدر شی چن پنگ کی اہلیہ خاتون اول کی مہمان داری کی ذمہ داری اپنی صاحبزادی مریم نواز کو دے دی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق پیر کے روز چینی صدر شی چن پنگ کی دو روزہ پاکستانی سرکاری دورے پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ آمد پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی کو خاتون اول کی بھرپور انداز میں مہمان نوازی کی ہدایت کر دی اور دو رے کے دوران مسلسل چینی خاتون اول کے ہمراہ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مریم نواز کو کہا ہے کہ چینی خاتون اول کی مہمان نوازی کی تمام تر ذمہ داری آپ کی ہے اور سنجیدگی سے اس ذمہ داری کو نبانا ،کسی قسم کی بھی کوتاہی ہوئی تو تمام ذمہ داری آپ پر ہو گی ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :