چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر جڑواں شہروں کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی

پیر 20 اپریل 2015 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر جڑواں شہروں کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی جبکہ ٹیکسی ڈرائیوروں نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے منہ مانگے کرائے وصول کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ مسافروں کو دن بھر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی چن پنگ کی پیر کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد آمد کے موقع پر جڑواں شہروں کی ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کیا تھا جس کے باعث جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی میں کئی اہم شاہرائیں عام ٹریک کے لئے بند کر دی گئی تھی اور پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بھی مکمل طور پر بند کر دیا تھا جبکہ اس موقعہ کو ٹیکسی ڈرائیوروں نے موقعہ غنیمت سمجھا اور مسافروں سے منہ مانگے کرائے وصول کئے۔

جڑواں شہروں کی اہم بند شاہراؤں میں اسلام آباد ایکسپریس وے ، کشمیر ہائی وے اور مری روڈ سمیت دیگر اہم شاہرائیں بند رہیں ۔ جڑواں شہروں میں مقیم عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو عوام کے لئے کھولا جائے اور ٹیکسی ڈرائیوروں سے منہ مانگے کرائے وصول کرنے کا نوٹس لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :