لاہور ، مکان کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

پیر 20 اپریل 2015 13:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) .لاہور کے علاقے سبزہ زار میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔سبزہ زار کے علاقے میں لیاقت چوک کے قریب خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اورملبے تلے دبے زخمیوں کو نکالا۔ 3 معمولی زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ جبکہ 5 زخمیوں کو علاج کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :