پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر سے خطے کے عوام کی قسمت بدل جائے گی ‘مسعود خالد

چینی صدر کے دورہ پاکستان سے خطے کی مجموعی معاشی صورتحال پر مثبت اثرات پڑیں گے ‘ پاکستانی سفیر کا انٹرویو

پیر 20 اپریل 2015 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر سے خطے کے عوام کی قسمت بدل جائے گی ‘ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے خطے کی مجموعی معاشی صورتحال پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ چین کی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں کے اندر سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں جس سے خطے کے لوگوں میں خوشحالی آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خطے میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے والے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت کوشاں ہے۔ مسعود خالد نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے خطے کی مجموعی معاشی صورتحال پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین کے تعاون سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ چین میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان قرضے کی سہولت کو گوادر کی تعمیر اور کراچی لاہور موٹروے کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے استعمال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کراچی سے پشاور تک ریلوے کے نظام کو بھی بہتر بنانے میں ہماری مدد کرے گاچین دنیا کی ابھرتی ہوئی معاشی طاقت ہے۔

متعلقہ عنوان :