چینی صدر کی آمد ‘ اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی رہی ‘ائیر پورٹ روڈ بھی کئی گھنٹے بند رہا

پیر 20 اپریل 2015 13:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ کی آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی رہی ‘ ائیر پورٹ روڈ بھی چار گھنٹے بند رہا تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ کی آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی رہی اور ائیر پورٹ روڈ بھی کئی گھنٹے بند رہا جو (آج)منگل کو بھی بند رہے گا جس کے باعث شہریوں سے متبادل راستہ اختیار کر نے کی اپیل کی گئی ہے پشاور سے راولپنڈی اور اسلام آباد آنے والی ہیوی ٹریفک 26نمبر چونگی اور مہرہ آباد کے راستے سے راولپنڈی اور لاہور جائیگی کہوٹہ روڈ سے اسلام آباد آنے والی ہیوی ٹریفک کو کاک پل سے بائیں طرف روات ٹی کراس کی جابب موڑا گیا۔

(جاری ہے)

وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران لاہور سے اسلام آباد ایکسپریس وے پر آنے والی ٹریفک پی ڈبلیو ڈی کالونی کی جانب والا متباد ل راستہ استعمال کیا گیا پارلیمنٹ ہاوس سے سرینا جانے والی ٹریفک کو ریڈیو پاکستان سے دائیں طرف نادرا ہیڈ کوارٹرکی طرف موڑ ا گیا

متعلقہ عنوان :