پاکستان اور چین کے بہت اچھے تہذیبی ‘ معاشی اور دفاعی تعلقات ہیں ‘ہر پاکستانی کو فخر ہے ‘ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک

پیر 20 اپریل 2015 13:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے بہت اچھے تہذیبی ‘ معاشی اور دفاعی تعلقات ہیں ‘ہر پاکستانی کو فخر ہے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے بہت اچھے تہذیبی، معاشی اور دفاعی تعلقات ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چین کے تعاون سے بلوچستان میں شروع ہونے والے مختلف منصوبوں کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے خطہ ترقی کرے گا۔ ا کہا کہ چین پاکستان کا مخلص اور سچا دوست ہے اور کوئلے سے شروع ہونے والا بڑا منصوبہ عوام کی فلاح کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے -