چینی صدر کی آمد ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ ‘ چینی صدر کی سکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے

پیر 20 اپریل 2015 13:08

چینی صدر کی آمد ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ ‘ چینی صدر کی سکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)چینی صدر شی جن پنگ کی پاکستان آمد کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ‘ چینی صدر کی سکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ نے سنبھال رکھی تھی ‘ اہم شاہراہوں پر آرمی اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ‘ ہیلی کاپٹر فضامیں پروازیں کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو چینی صدر شی جن پنگ کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے چینی صدر کی سکیورٹی پرپل ون بریگیڈ نے سنبھال رکھی تھی پولیس، رینجرز اور ایف سی کے بھی 3500سے زائد اہلکار سیکورٹی پر تعینات رہے اہم شاہراوٴں پر آرمی اور رینجرز کے دستے تعینات تھے اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی راولپنڈی اور اسلام آباد کے اندرونی اور بیرونی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے ‘ریڈ زون میں عام لوگوں اور گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا بینظیر ایئر پورٹ آنے اور جانے والی پروازوں کے اوقات کو تبدیل کردیا گیا اے پی ایم کے مطابق صبح ساڑھے 10 سے ساڑھے 12 بجے تک کی فلائٹس کو ری شیڈول کر دیا گیا اور اس دور ان فضائی حدود بند رہی-